Nov ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • عجیل آئل فیلڈز پر داعش کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
    عجیل آئل فیلڈز پر داعش کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

عراقی فوج نے عجیل آئل فیلڈز پر داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں واقع عجیل کی آئل فیلڈز پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

عراقی افواج کی آپریشنل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے ایک کارروائی میں صوبہ صلاح الدین میں واقع عجیل کی آئل فیلڈز اور بجلی گھر پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا۔

فوج کی اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے مغربی علاقے فلوجہ میں بھی داعش کے دہشت گردوں کی ایک تعداد کو ہلاک اور ان کی تین گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ادھر عراق کے شمالی شہر تکریت کے جنوبی علاقے مکیشیفہ میں بھی داعش گروہ کی دو گاڑیوں کو عراقی فوج نے تباہ کردیا ہے۔ دریں اثنا عراقی فوج نے مغربی صوبے الانبار کے بوحیاہ اور ثرثار علاقوں میں دسیوں بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنادیا۔

ٹیگس