Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • صوبہ الانبار کے دو علاقے داعش کے قبضے سے آزاد
    صوبہ الانبار کے دو علاقے داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے دو اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان نے صوبے کے دو اہم علاقوں الطاحونہ اور الجمعیات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی مشترکہ افواج نے البوبالی علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کمانڈروں کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے کم سے کم دس کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

ادھر عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے القائم شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ٹیگس