Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کا شام میں خصوصی ٹاسک فورس تعینات کرنے کا ارادہ
    امریکہ کا شام میں خصوصی ٹاسک فورس تعینات کرنے کا ارادہ

امریکہ شام میں خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ شام میں خصوصی ٹاسک فورس کے دستے تعینات کرے گا۔ مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ اگر امریکی کمانڈوز کی تعیناتی کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا تو پھر مزید امریکی کمانڈوز شام بھیجے جائیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر براک اوباما نے گزشتہ ماہ نومبر میں پچاس امریکی فوجیوں کو شام میں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ داعش کے اقدامات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے مغربی اورعرب اتحادیوں نے اس گروہ کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مغربی اور عرب اتحادی بقول ان کے داعش کے خلاف بھرپور کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

امریکہ ایسے وقت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف بھرپور کارروائی کی بات کر رہا ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے ذریعے ہی داعش دہشت گرد گروہ نے عراق اور شام کے عوام کو وسیع جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگس