یمن: صنعا کے کئی علاقوں پر سعودی اتحاد کا میزائل حملہ
-
یمن: صنعا کے کئی علاقوں پر سعودی اتحاد کا میزائل حملہ
سعودی اتحاد نے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے کئی علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو بھی یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور دارالحکومت صنعا کے کئی علاقوں پر میزائل داغے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کے بعد ان علاقوں سے ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ادھر یمن کے جنوب میں العند فوجی اڈے پر ہونے والے بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے دو اور سوڈان کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ منبرالیمن نیوز ویب سائٹ نے بھی یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے سات فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے تحریک انصاراللہ کی عوامی کمیٹی کی مدد سے نجران میں تین نئے فوجی اڈوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی فوجیوں کی ایک تعداد کو ہلاک کرنے اور ان کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کے بعد نجران کے کئی فوجی اڈوں پر قبضہ کرلیا ہے۔