Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • عرب سیٹ کی صدائے استقامت کو دبانے کوشش -اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا اعلان
    عرب سیٹ کی صدائے استقامت کو دبانے کوشش -اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا اعلان

اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین نے جمعے کو اعلان کیا کہ عرب سیٹ کمپنی صیہونیوں کے خلاف بلند ہونے والی صدائے استقامت کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے

اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونین نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرب سیٹ کمپنی لے لبنان کے المنار ٹی وی کی نشریات بند کر کے صیہونیت اور تکفیریت کے خلاف استقامت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے-

بیان میں آیا ہے کہ ہم المنار ٹی وی چینل کی حق و حقیقت پر مبنی آواز دبانے کی ظالمانہ کوششوں کی مذمت کرتے ہیں- اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونین نے المنار ٹی وی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عرب سیٹ کمپنی کی کوشش ہے کہ استقامت کے ذرائع ابلاغ کو مشکلات سے دوچار کرے اور ان کی فعالیت کو روکے لیکن استقامت کی روش کا مقابلہ کرنے کی اس کی پالیسی پہلے سے ہی ناکام ہے-

اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونین نے اپنے بیان میں مظلوم قوموں اور مستضعفین کی حمایت کے اصولوں کے دفاع ، اتحاد و یکجہتی کے تحفظ ، تکفیریت کے فتنوں کو ختم کرنے اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

عرب سیٹ کمپنی جو عرب مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے سے متعلق ہے عرب لیگ کے زیر نگرانی کام کرتی ہے اورعرب لیگ کے تمام رکن ممالک کو اس پر مالکانہ حق حاصل ہے لیکن اس میں سب سے زیادہ شیئر یعنی چھتیس فیصد سعودی عرب کا ہے اور اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے-

ٹیگس