Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ کو ناکامی ہوئی
    شام میں امریکہ کو ناکامی ہوئی

شام میں امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

امریکہ کے ایک معروف سیاسی مبصر اور مصنف ڈینیل پیٹریک ویلش نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ڈینیل پیٹریک ویلش نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کےبارے میں امریکی حکام کے بیانات اور دمشق کی حکومت کے خلاف ان کے کھوکھلے دعوے اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں کہ شام میں واشنگٹن کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ترکی کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کو نظر انداز کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے مقابل حکومت روس نے ثبوت و شواہد پیش کرکے داعش کے ساتھ ترکی کے تعاون کو ثابت کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔

اگرچہ روس نے حال ہی میں ترکی کے ہاتھوں داعش کا چوری کا تیل خریدنے کے بارے میں ثبوت و شواہد پیش کئے ہیں تاہم روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس بہت پہلے سے اس اقدام سے آگاہ تھا۔

روس نے رواں مہینے کی ابتدا میں سٹیلائیٹ تصویریں پیش کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہےکہ داعش کا چوری کا تیل ترکی کے راستے اسمگل ہوتا ہے۔

ٹیگس