Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • آبنائے باب المندب کے قریب کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ایک سو نوّے سے زائد افراد ہلاک: یمنی فوج کا اعلان
    آبنائے باب المندب کے قریب کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ایک سو نوّے سے زائد افراد ہلاک: یمنی فوج کا اعلان

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب کے قریب کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ایک سو نوّے سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب کے قریب سعودی اتحاد کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیے جانے کی اطلاع ملنے پر ان کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

اس حملے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

شرف لقمان نے کہا کہ یمن جنگ بندی کے اعلان پر کاربند ہے لیکن اگر سعودی اتحاد نے کسی بھی طرح کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو یمنی فوج اور عوام، اس کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں منگل کے روز سے سات روز کی فائربندی پر عمل درآمد شروع کیا کیا ہے۔

دوسری جانب یمن میں ایک صیہونی ایجنٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ موشے کابروف نامی ایک صیہونی ایجنٹ باب المندب کے علاقے میں ہونے والی لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ صہیونی ایجنٹ بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کے ذریعے بھر تی ہو کر یمن کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی غرض سے آیا تھا۔ یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی ایجنٹ کی ہلاکت سے یمن پر جارحیت میں سعود ی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعاون کی نشاندھی ہوتی ہے۔

ٹیگس