Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے پچیس سال بعد، عراق میں سفارتخانہ کھول دیا۔
    سعودی عرب نے پچیس سال بعد، عراق میں سفارتخانہ کھول دیا۔

فرانس کے خبری ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ پینتیس افرد پر مشتمل سفارتی اسٹاف بغداد پہنچ گیا ہے جبکہ سعودی سفیر جمعرات کو بغداد پہنچیں گے جہاں وہ سعودی سفارتخانے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق نے کئی بار کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کررہا ہے۔ چند دن پہلے بھی عراقی پارلیمنٹ کے کچھ اراکین نے بغداد میں سعودی سفارتخانے کے کھولے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اسکے نتائج سے خبردار کیا تھا ۔

عراق کی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ بغداد میں سعودی سفارتخانہ داعش اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کے نمائندہ دفتر میں تبدیل ہوجائے۔

یاد رہے عراق اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات پچیس سال پہلے کویت پر صدام کے حملے کے وقت منقطع ہوگئے تھے۔

ٹیگس