Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • بغداد اور دیالہ میں چالیس دہشت گرد گرفتار
    بغداد اور دیالہ میں چالیس دہشت گرد گرفتار

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے آپریشن کے دوران بغداد اور صوبہ دیالہ سے داعش کے چالیس دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں عدلیہ کی اعلی کونسل اور بغداد و دیالہ کی آپریشنل کمان کی ہماہنگی سے انجام دی گئی ہیں-

رپورٹوں کے مطابق ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار، فوجی ساز و سامان اور ایسی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں بم نصب تھے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں عراقی کرنسی بھی ضبط کر لی گئی ہے-

داعش دہشت گرد گروہ، بغداد میں گذشتہ دنوں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اپنے مذموم عزائم پر عمل کرنا چاہتے تھے لیکن عراقی سیکورٹی اہلکار ان پر نظر رکھے ہوئے تھے اور انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ سیکورٹی روش سے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا-

ٹیگس