Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش دہشت گرد کا ترجمان ہلاک

عراق میں ایک آپریشن میں داعش کا ترجمان مارا گیا ہے۔

عراق کے صوبہ الانبارے کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع حدیثہ کے علاقے پروانہ میں عراقی افواج کی ایک کارروائی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ترجمان ابومحمد عدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بدھ کو پروانہ کے نزدیک عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کا وزیر جنگ ثامر مطلوب المحلاوی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے مغرب میں واقع علاقہ پروانہ مںگل کو داعش کے ‍قـبضے سے آزاد ہوا تھا۔

دوسری طرف پریس ٹی وی نے بتایا ہے کہ برطانوی حکومت اس نقاب پوش دہشت گرد کے کوائف معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کرکے نیا جان جہادی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ نقاب پوش دہشت گرد بھی برطانوی لہجے میں انگریزی بولتا ہے ۔ بعض ذرا‏ئع نےخود کو نیا جان جہادی کہنے والے داعش کے نئے جلاد کا نام "سیذارتا ذہار" بتایا ہے۔


ٹیگس