Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن

عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین میں جزیرہ سامرا نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے پاک کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے -

عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین میں جزیرہ سامرا نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے پاک کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے -

عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج، پولیس اور عوامی رضاکارفورس صلاح الدین کے شہر سامرا کے قریب واقع جزیرہ نامی علاقے کی جانب جو جزیرہ سامرا کے نام سے مشہور ہے پیشقدمی کررہی ہیں -

داعش نے جولائی دوہزار پندرہ میں سامرا شہر کے مغرب میں واقع جزیرہ علاقے پرقبضہ کرلیا تھا- دوسری جانب بغداد کے قریب ابوغریب کے علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر داعش کے دہشت گرانہ حملے میں کم سے کم آٹھ عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں - اس درمیان عراقی فوج کے خصوصی دستے بغداد ہوائی اڈے کے اطراف اور شہر کے مغربی علاقوں میں تعینات ہوگئے ہیں -

پچھلے چندروز کے دوران بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورس اور فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے - واضح رہے کہ اتوار کو بغداد کے صدرسٹی میں دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے -

ٹیگس