یمنی عوام کی سیاسی گروہوں کے درمیان اتحاد پر تاکید
یمن کے عوام نے داخلی سیاسی گروہوں کے درمیان اتحاد اور ملک کے خلاف جارحیت کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے ملک کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کی جارحیت کی مذمت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رکھا- یمنی عوام نے ان مظاہروں میں سعودی عرب اور امریکہ کی جارحیتوں کی مذمت کی اور اندرون ملک سیاسی گروہوں کے درمیان اتحاد پرتاکید کی-
یمنی عوام نے زبردست مظاہروں میں صوبہ تعز میں عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے ایجنٹوں اور کرائے کے جنگجؤوں کے وحشیانہ جرائم اور ان پر عالمی حلقوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی -
العالم کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں عوام نے اندرون ملک سیاسی گروہوں کے درمیان سمجھوتے کی ترغیب دلانے اور اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اقدامات تیز کردیے ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد گذشتہ چند دنوں سے صنعا کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے اوردھرنا دینے سے یمنی گروہوں کے درمیان، سیاسی سمجھوتے پر تاکید کررہی ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور قومی کانگریس پارٹی نیز ان کے اتحادیوں کے درمیان سیاسی معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے صلاح و مشورے جاری ہیں- یمنی گروہوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق، یمن کا نظم و نسق چلانے کی ذمہ داری ایک عبوری کونسل کے حوالے کی جائے گی-