Aug ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان، محمد عبدالسلام
    یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان، محمد عبدالسلام

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ملک کا بحران پرامن طریقے سے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ہفتے کے دن کہا کہ پرامن حل اس تحریک کا ایک مستقل آپشن رہا ہے اور امن کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ راہ ہائے حل کی مکمل اور ہمہ گیر تصویر پیش کی جائے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ہفتے کے دن یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے وفد، جو کہ ریاض وفد کے نام سے معروف ہے، اور یمن کے قومی وفدکے درمیان مذاکرات ملتوی ہونے کی خبر دی اور کہا کہ ان مذاکرات کا مستقبل میں از سر نو آغاز ہوگا۔ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آئندہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ یمن کے بحران کے حل کے لئے اکیس اپریل سے کویت میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ کویت مذاکرات کا مقصد یمن میں متحدہ حکومت کی تشکیل کے بارے میں اتفاق رائے تک پہنچنا ہے لیکن ریاض وفد اس طرح کی حکومت کی تشکیل کا مخالف ہے۔

ٹیگس