Aug ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  •  جب اسکول کو حملے کا نشانہ بنایا گیا اس وقت یہ بچے امتحان دے رہے تھے۔
    جب اسکول کو حملے کا نشانہ بنایا گیا اس وقت یہ بچے امتحان دے رہے تھے۔

یمن کے ایک اسکول پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دس بچے شہید ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن میں واقع حیدان شہر کے جمعہ بن فاضل نامی علاقے میں ایک اسکول کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم دس بچے شہید ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ صوبہ صعدہ کے اس علاقے میں اکیس زخمیوں کو علاج کے لئے لایا گیا جن میں سے دس بچے تھے اور ان کی عمریں پندرہ سال سے بھی کم تھیں۔ جب اسکول کو حملے کا نشانہ بنایا گیا اس وقت یہ بچے امتحان دے رہے تھے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ایک اعلی عہدیدار محمد عبدالسلام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم امریکی اتحاد نے کیا ہے۔ اس اتحاد کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ عام شہری شہید اور تقریبا بیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔  

 

ٹیگس