Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان یحیی رسول: موصل کو آزاد کرانے کے لئے جلد ہی بھرپور کارروائی شروع کردی جائے گی جبکہ ابتدائی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
    عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان یحیی رسول: موصل کو آزاد کرانے کے لئے جلد ہی بھرپور کارروائی شروع کردی جائے گی جبکہ ابتدائی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

شہر موصل میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنہ اور کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ نے ہفتے کے روز صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے مغرب میں واقع علاقے المیثاق میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جس میں اس گروہ کے انّیس سرغنہ ہلاک ہو گئے جن میں ابو یحیی سے معروف ایاد حامد الجمیلی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان یحیی رسول نے موصل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ داعشی عناصر کا پتہ لگائے جانے کی غر‍ض سے موصل کی آزادی کے لئے بھرپور کارروائی شروع کئے جانے پر اپنے گھروں میں ہی رہیں اور داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دور ہو جائیں نیز شہر کو ترک کرنے سے گریز کریں۔ اس ترجمان نے کہا کہ عراقی فوج کے پاس داعشی عناصر کے بارے میں کافی اطلاعات موجود ہیں اور مزید اطلاعات حاصل کی جا رہی ہیں اس لئے موصل کے عوام کے لئے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔ یحیی رسول نے کہا کہ موصل کو آزاد کرانے کے لئے جلد ہی بھرپور کارروائی شروع کردی جائے گی جبکہ ابتدائی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

ٹیگس