Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گرد گروہ سخت اقدامات کے ذریعے موصل کے باشندوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظاہر کو، اس گروہ سے وابستہ افراد جیسا بنائیں-
    داعش دہشت گرد گروہ سخت اقدامات کے ذریعے موصل کے باشندوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظاہر کو، اس گروہ سے وابستہ افراد جیسا بنائیں-

دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے مختلف علاقوں میں ڈھائی سو عراقیوں منجملہ متعدد بچوں کو بھی قیدی بنالیا ہے-

موصل سے اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اچانک حملہ کرتے ہوئے متعدد بچوں سمیت ڈھائی سو افراد کو اسیر بنا لیا ہے-

ان افراد کو مختلف الزامات منجملہ عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون، داڑھیوں کو چھوٹا کرنے اور دیگر مسائل جو داعشیوں کی خلافت میں حرام شمار ہوتے ہیں، کے باعث قید کیا گیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سخت اقدامات کے ذریعے موصل کے باشندوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظاہر کو، اس گروہ سے وابستہ افراد جیسا بنائیں-

موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کے لئے عراقی فورسز کی آمادگی کے اعلان کے سبب، داعش دہشت گرد گروہ پر وحشت طاری ہے-

ٹیگس