عراق کے قومی اتحاد کے اجلاس میں موصل جنگ کا جائزہ
Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
عراق کے قومی اتحاد کے ارکان نے اپنے اجلاس کے دوران موصل جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں کہ جو قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کی سربراہی میں منعقد ہوا، عوامی رضاکار فورس کے سربراہ فالح فیاض نے صوبہ نینوا میں جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی۔
اس اجلاس میں اسی طرح بے گھر افراد کو امداد پہنچانے اور فوجی آپریشن کے دوران عام شہریوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سید عمار حکیم نے اس اجلاس میں اس اتحاد کو ایک باقاعدہ ادارے اور تنظیم میں تبدیل کرنے کے مقصد سے قومی اتحاد کے داخلی منشور کی تیاری کے عمل کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔