Apr ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • علاقے سے ایران کو نہیں امریکہ کو نکلنا ہوگا، رہبر انقلاب اسلامی

فوٹو گیلری

یوم مئی یا محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے محنت کشوں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے پیر کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی موعود عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک شعبان کے بابرکت ایام سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کی ضرورت ہے۔امررہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پندرہ شعبان المعظم دنیا کی حتمی اصلاح کے لئے خداوند عالم کے ناقابل تغییر وعدے کی نوید بخش تاریخ ہے اور یہ وہ وعدہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حضرت امام زمانہ کے دست مبارک سے ظلم و جور کا خاتم ہوگا اور دنیا میں عدل و انصاف اور اصلاحات کا قیام ہوگا۔رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوران علاقے میں امریکا کی موجودگی کی وجہ سے جاری جنگ و خونریزی اور بدامنی وبحران کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کو علاقے سے نکلنا ہوگا وہ اسلامی جمہوریہ ایران نہیں بلکہ امریکا ہے اور جیسا کہ چند سال قبل بھی میں نے کہا تھا مارکر بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

ٹیگس