May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے صدر اردوغان کا تعزیتی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایرانی صدر کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں لکھا: ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

ترکیہ کے صدر اردوغان نے اپنے پیغام میں لکھا که میں اپنے پیارے ساتھی، اپنے بھائی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر جناب ابراہیم رئیسی ، جو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے لیے، اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کا طلب گار ہوں ۔

میں ایران کے وزیر خارجہ اور اسی ہیلی کاپٹر میں اپنی جانیں گنوانے والے دیگر افراد کے لیے خدا کی رحمت کا خواہاں ہوں۔

میں ایران کی قوم اور حکومت بالخصوص سپریم لیڈر اور دیگر مرحومین کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

میں ایک ساتھی کی حیثیت سے جس نے ایران اور خطے کے عوام کے امن کے لیے صدر رئیسی کی کوششوں کو ذاتی طور پر دیکھا ہے، جناب رئیس کو ہمیشہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کروں گا ۔

 

ٹیگس