غزہ سمیت خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے: ایرانی صدر
Aug ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دُہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے اور غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔