Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف
    پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن رہی ہے-

نواز شریف نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ہندوستان کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے- ان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش ہماری طاقت ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے-

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کسی ملک میں پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں، لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ کا شکار صرف معصوم کشمیری ہی نہیں ہو رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی برادری بھی اس کا شکار ہے-

نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھائیں گے- انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے- پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات و مسائل کے باوجود پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردوں کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے-

نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو ہر حال میں ختم کیا جائےگا اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کریں گے-

ٹیگس