Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • کراچی میں القاعدہ کی مالی مدد کرنے والا شخص گرفتار
    کراچی میں القاعدہ کی مالی مدد کرنے والا شخص گرفتار

پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے دہشت گرد گروہ القاعدہ کو مالی مدد فراہم کرنے والے ایک مشتبہ فرد کو کراچی شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیکورٹی فورس کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو مالی مدد دینے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس مشتبہ شخص کا نام سید شیبہ احمد ہے اور اس نے تنظیم اسلامی نامی ادارے کو مدد دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں اس شخص کی کیمیکل کی متعدد کمپنیاں ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے وہ پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کرتا ہے۔

سید شیبہ احمد نے کراچی شہر میں اسماعیلی فرقے کے افراد کی بس پر حملہ کرنے والوں کی بھی مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ تیرہ مئی کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک بس پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ اس حملے میں پینتالیس افراد مارے گئے تھے۔



ٹیگس