Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • سعودی حکام نے اسپتالوں تک رسائی نہیں دی، پاکستان
    سعودی حکام نے اسپتالوں تک رسائی نہیں دی، پاکستان

سانحہ منیٰ میں تین سو سولہ پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

پاکستان کے محکمہ حج کے ڈائریکٹر جنرل ابو عاکف نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد سے اب تک تین سو سولہ پاکستانی لاپتہ ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستانی حکام کو اسپتالوں تک رسائی بھی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مردہ خانوں تک رسائی دی گئی ہے پاکستانی ڈاکٹر اور دیگر عملہ مرنے والے پاکستانیوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں چار سو دو پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاع تھی تاہم چھیاسی افراد سے رابطہ بر قرار ہونے کے بعد تین سو سولہ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے اب تک سانحہ منیٰ اپنے سات حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔


ٹیگس