پاکستان کے وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کےلئے مسئلہ کشمیر کےحل کو ضروری قراردیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے جو اس وقت امریکا کے دورے پرہیں واشنگٹن میں امریکا میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کے دوران پاکستانی حکومت کی جانب سے ہند پاک تعلقات بنانے کی کوششوں کےسلسلے میں ہندوستان کے موقف کو مایوس کن بتایا -
پاکستانی وزیراعظم جمعرات کو امریکی صدر سے ملاقات کرنےوالے ہیں - دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے پجھلے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا نوازشریف امریکی صدر سے ملاقات میں کشمیر کا بھی معاملہ اٹھائیں گی۔