Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ٹرین حادثے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی
    پاکستان میں ٹرین حادثے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی

پاکستان میں ٹرین کے ایک حادثے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں ٹرین حادثے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ٹرین کے بریک فیل ہوجانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امدادی اداروں نے تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بعض خبروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس بھی بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ٹرین ڈرائیور اور اس کا معاون بھی شامل ہے۔

زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ بولان اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ضلع مستونگ میں جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی۔

ٹیگس