Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • لشکر جھنگوی اور طالبان کے سرغنوں کی ہلاکت
    لشکر جھنگوی اور طالبان کے سرغنوں کی ہلاکت

پاکستان میں لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔


پاکستان میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کا ایک سرغنہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔ ریڈیو تہران کی پشتوسروس کے مطابق یہ تکفیری سرغنہ صوبہ پنجاب میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوا ہے۔ اس تکفیری سرغنے کا نام ہارون بھٹی ہے اور یہ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ شہر لاھور کے ملک پارک میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوا ہے۔ان جھڑپوں میں پولیس کے تین اھلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ پاکستانی طالبان کا ایک سرغنہ افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق خان سعید عرف سجنا نامی طالبان کا سرغنہ بارہ دہشتگردوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبہ خوست میں ہلاک ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبان کا یہ سرغنہ امریکہ کے ڈرون حملوں میں ہلاک ہوا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں میں یہ نہیں بتایا گیا کہ طالبان سرغنہ کب مارا گیا۔

پاکستان دعوی کرتا ہے کہ چونکہ اس کی ‌فوج شمالی وزیرستان میں وسیع زمینی اور ‌فضائی کارروائیاں کررہی ہے لھذا دہشتگردوں نے فوج کے حملوں سے بچنے کے لئے افغانستان کے پرامن علاقوں میں پناہ لے لی ہے۔

ٹیگس