Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں پانچویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہورہی ہے۔
    اسلام آباد میں پانچویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہورہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم اور افغان صدر نے آج اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا افتتاح کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک سے مضبوط تعلقات کا خواہان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے اورعلاقے میں پائیدار امن کے لئے افغانستان میں امن قائم ہونا ناگزیر ہے۔ 

اس کانفرنس سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشرے میں تشدد پسندی کا کوئی مقام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن افغانستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کی وجہ سے دہشتگردی گروہ وجود رکھتے ہیں جو صرف علاقے کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

اس کانفرنس سے ہندوستان کی وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون اورتجارتی تعلقات ضروری ہیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں قیام امن کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے اسلام آباد میں یہ پانچویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہورہی ہے۔

ٹیگس