Dec ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے چاروں مجرموں کو پھانسی

پاکستان کے شہر پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے چاروں دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے-

پاکستان میں منگل کو ان چاروں مجرموں کو کوہاٹ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی - ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی-

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ان چاروں دہشت گردوں کی سزائے موت کے حکم پر دستخط کئے تھے-

پاکستان میں سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے سزائے موت کے حکم پر عمل در آمد شروع ہو گیا ہے- اس حملے میں ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک سو تیس طالبعلم تھے-

ٹیگس