Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ہندوستان کے حوالے کردی

پاکستان نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ہندوستان کو فراہم کر دی ہے

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان نے دو جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق کچھ فون نمبر پاکستان کو فراہم کئے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آوروں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بھاولپور سے ان فون نمبروں سے بات کی تھی اس لئے پاکستان اس کی تحقیقات کرے - ہندوستان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم گروہ جیش محمد سے ہے -

پاکستانی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی اداروں نے ہندوستانی معلومات اور ثبوت کی روشنی میں فوری تحقیقات شروع کر دی تھیں اور اب ابتدائی رپورٹ ہندوستان کو بھجوا دی ہے -

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی اداروں نے ہندوستان سے مزید شواہد اور ثبوت مانگے ہیں اور امکان ہے کہ ہندوستان کی طرف سے جلد ہی جواب آجائے گا- پٹھان کوٹ واقعے کے بعد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بھاولپور میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئےگئے ہیں -

ٹیگس