دہشت گردی کے خلاف مہم میں ہندوستان تعاون کرے، پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان الزام تراشی کی پالیسی ترک کرکے دہشت گردی کے خلاف مہم میں اس کے ساتھ تعاون کرے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت کے بارے میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد کے خلاف نئی دہلی کے بے بنیاد الزامات سے دہشت گردی کے خلاف مہم متاثر ہو گی۔
قاضی خلیل اللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کا مسئلہ، ہندوستان اور پاکستان سمیت پوری عالمی برادری کے لئے ایک چیلنچ بنا ہوا ہے،کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی کہا کہ اس سسلے میں وقت کا تعیّن کئے جانے کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔