Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں خود کش دھماکہ، سترہ جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخواکے ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے سیشن کورٹ میں خودکش دھماکے میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں-

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شب قدر کےسیشن کورٹ میں خود کش حملے میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکاربھی شامل ہیں - اس حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل ہے-

اس دھماکے سے کچہری یا سیشن کورٹ کے آس پاس کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں - مقامی حکام کاکہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا تھا کچہری کے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی -

چارسدہ کے ڈی پی او نے بتایا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے عدالت کے احاطے میں گھسنےکی کوشش کی تاہم داخلی دروازے پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روک لیا -

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کے لئے فائرنگ کی جس پر اس نے خود کو زوردار دھماکے سے اڑالیا - حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والے گروہ جماعت الاحرار نے قبول کی ہے -

ٹیگس