پاکستانی فوج کی کارروائی 21 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے حملے میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق یہ زمینی اور فضائی کارروائی پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع علاقے وادی شوال میں انجام دی گی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی شوال میں آرمی ایوی ایشن اور پاکستانی فضائیہ نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں اکیس دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے زمینی دستے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
پاکستانی فوج تین سال سے ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
پاکستانی فوج کے حملوں کے باعث بہت سے دہشت گرد افغانستان کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔