Mar ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف
    پاکستان کے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف

پاکستان کے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران کی بجلی اور گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق خواجہ محمد آصف نے بدھ کے دن اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران سے بجلی کی درآمدات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعاون میں توسیع اسمگلنگ اور دہشت گردی جیسی مشکلات میں کمی اور اقتصادی اور تجارتی ترقی کا باعث بنے گی۔

خواجہ محمد آصف نے ایران اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ اور دوست ممالک کی جانب سے باہمی تعلقات میں ماضی سے زیادہ توسیع کے لئے کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ مہدی ہنر دوست نے دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی منصوبوں خصوصا ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد اور ایران سے پاکستان کو بجلی برآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس