Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • پشاور بم دھماکے کی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پشاور بس بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان دھماکے کی تحقیقات کر کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پشاور بس بم دھماکے کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب پشاور بس بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تدفین کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنھوں نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس