قرہ باغ کے بحران میں پاکستان کی جانب سے جمہوریہ آذربائیجان کی حمایت
پاکستان نے آرمینیا پر قرہ باغ کے متنازعہ علاقے میں جمہوریہ آذربائیجان کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے باکو کے خلاف ایروان کے فوجی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
ترند نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان کے سیکریٹری احمد فاروق نے جمہوریہ آذربائیجان کو دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ باکو کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت دفاع نے جمہوریہ آذربائیجان کو تجویز پیش کی ہے کہ جس میں اسلام آباد کی جانب سے باکو کو فوجی سازوسامان سمیت فوجی امداد دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قرہ باغ علاقے کی کنٹرل لائن پر جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دونوں طرف کے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔