Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملہ، ایک جاں بحق تین زخمی

پاکستان کے بلوچستان کے شہر سبی میں ایک مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو سبّی میں بختیار آباد کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔

اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں اور اضلاع میں شر پسندوں کی جانب سے مسافر ٹرینوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

دو ہفتے قبل بلوچستان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پانچ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس