Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف
    پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کے امور میں مداخلت کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ ختم ہو۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی " را " کے ایجنٹ کی گرفتاری کے مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی"را" کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا ہے اور ان کا خیال ہے کہ اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے-

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورہ لندن پر شروع ہونے والی بحث پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چیک اپ کے لیے لندن آئے ہیں-

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی " را " پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے اور کچھ بین الاقوامی ایجنسیاں بالخصوص ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہیں-

ٹیگس