Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی آرمی چیف کی مصر کے صدر سے ملاقات

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف حکومت مصر سے تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کے کردار کو سراہا۔

بتایا جاتا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مصر کے وزیر دفاع " صدقی صبحی" کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتکو کی۔ اس ملاقات میں سیکورٹی امور اور فوجی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ جنرل راحیل شریف نے جو ایک فوجی وفد کے ہمراہ مصر کے دورے پر ہیں ، جامعۃ الازہر کے سربراہ سے بھی عالم اسلام اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔

ٹیگس