Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر، سردار ایاز صادق
    پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر، سردار ایاز صادق

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان باہمی کوششوں سے تمام مشترکہ مسائل اور تشویشوں کو دور کرسکتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ کے حالیہ دورہ تہران کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ ایران، علاقے کا ایک بڑا ملک اور پاکستان کے لئے غیرمعمولی طور پرنہایت اہم پڑوسی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل رابطوں اور اعلی حکام کی آمد و رفت سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں فریق دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

انھوں نے ناصرخان جنجوعہ کے دورہ تہران اور ایران کے اعلی سیاسی، سیکورٹی اور دفاعی حکام سے ان کی ملاقاتوں کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے ساتھ  مل کر باہمی تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگرمذموم سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر باہمی تشویشوں کو دور کرنے اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے قدم اٹھانا چاہئے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایران علاقے کے ایک بڑے جمہوری ملک کی حیثیت سے علاقے کے حالات میں فعال کردار کا حامل ہے اور دوسرے تمام ممالک کے لئے مناسب آئیڈیل بن سکتا ہے۔

ٹیگس