Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

سما نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل آپ کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے۔ ہندوستانی سیکوریٹی فورسز کشمیر میں عام شہریوں کے خلاف اسلحے کا استعمال کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ہندوستانی جارحیت کے تدارک کا انتظام نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے اس خط میں سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کو رکوائیں۔

اسی طرح عمران خان نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کرنے سمیت سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

 

 

ٹیگس