Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • عمران خان: نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی

عمران خان نے کہا ہے کہ شریف نواز شریف اب پاناما کیس سے بچنے والے نہیں۔

قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے نواز شریف کو سپریم کورٹ میں ہم لے کر آئے اور پہلی بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے، قطری کا خط جھوٹا نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی لہذا نواز شریف اب پاناما کیس سے بچنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاناما میں نوازشریف پکڑے گئے تو تب پہلی بار انہوں نے اعتراف کیا کہ باہر اربوں کے اپارٹمنٹس ہیں، نواز شریف سے پوچھا تو انہوں نے پہلے اسمبلی میں جواب دیا اور پھرعدالت میں کہتے ہیں کہ اس تقریر کو استثنا ہے، وہ سیاسی بیان تھا لہذا انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ جھوٹ بولنے پر جمہوریت میں وزیراعظم استعفیٰ دے دیتا ہے۔

 

ٹیگس