Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

عمران خان نے آج پہلی بارپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اس سے پہلے وہ ان کے استعفے کا مطالبہ کر تے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج صبح سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری کا خط سوائے سپریم کورٹ کے کہیں نہیں آیا، جمہورت میں وزیراعظم جواب دہ ہوتا ہے۔نواز شریف کو اس لئے جیل میں ڈال دینا چاہیے کیونکہ وہ قطری خط کے ذریعے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم پوچھ رہی ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ میں سچ بولا یا اسمبلی میں سچ بولا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پہلے یو اے ای میں خط لینے گئے جب انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ ہے تو پھر قطر گئے۔ ہم نے جب دیکھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ فکر نہ کریں کہ لوگ بھول جائیں گے تب ہم سڑکوں پر آئے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ بے ضمیر لوگ ہیں جو شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کیلئے لگے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد صرف ہم نے نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے جواب مانگا تھا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کوجواب نہیں دیا تو ہم نے عدالت آنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نوازشریف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اندرون ملک یا بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں لیکن پاناما کیس میں نوازشریف کی اربوں کی پراپرٹی کا انکشاف ہواہے۔

 

ٹیگس