Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی اموراورملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کی پالیسیاں اور پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات پربھی غورکیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے قبل ایوان صدر میں کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دہشتگرد جہاں ملیں گے انہیں ماریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے بعد دہشتگردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔

 

ٹیگس