قطری شہزادے کے خطوط ان کے ذاتی
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط سے متعلق ایک اور ثبوت سامنے آگیا
قطری سفیرنے پاناما کیس میں قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قطری سفیر نے کہا کہ خط سے حکومت قطرکا کوئی تعلق نہیں اور یہ نوازشریف کا ذاتی معاملہ ہے جب کہ قطری سفیرکا واضح بیان پاناما کیس میں قطری خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس خط کی وجہ سے قطری حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو نوازشریف کے بزنس پارٹنر کی جانب سے لکھا گیا، جس کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں قطر کے سفیر سقربن مبارک المنصوری کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط ان کے ذاتی ہوسکتے ہیں، قطری حکومت کا خطوط سے کوئی تعلق نہیں۔
قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور قطر کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، خطوط حکومتی سطح پرجاری نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پرمحیط ہیں اورہم باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جس میں توانائی کا شعبہ سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف نے قطری شہزادے کے دو خطوط پیش کئے تھے جنھیں تحریک انصاف نے پاکستان کےداخلی امور میں مداخلت قرارے دیا تھا۔