لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک ہلاک
Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ایل او سی پر کھوئی رٹہ کے مقام پرہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک شہری زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والا شہری گاؤں ٹائیں سے تعلق رکھتا تھا جس کی عمر 25 سال تھی جب کہ پیشے کے لحاظ سے وہ مزدورتھا۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرہندوستانی اور پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے مابین ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے اب تک دونوں جانب سےکئی عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ میں پہل کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔