پاکستان: کالعدم تکفیری گروہ کے 2 دہشتگرد گرفتار
Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
قائداعظم انٹرچینج رنگ روڈ سے گرفتار ہونے والےدہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری گروہ لشکرجھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد قاری احمد اور اسرار شفیق لاہور میں کالعدم تنظیم کے لیے کام کررہے تھے اور حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کونشانہ بنانے سمیت حساس تنصیبات پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد حملے کے بعد شام فرار ہونے کا منصوبہ بھی بناچکے تھے جب کہ ان کے قبضے سے آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔