پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں
پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں کل سے شروع ہورہی ہیں۔
پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں کل سے شروع ہورہی ہیں جس میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی ممالک شرکت کریں گے۔ 5 روزہ مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی۔
پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جب کہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا، اور اٹلی سمیت برطانیہ کے جہاز چینل میں داخل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ کل 10 فروری سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی جس میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جب کہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔