Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • حکومت کالعدم تنظیموں کے خاتمےمیں ناکام

سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا ہےکہ حکمران صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کل لاھور میں کہا کہ صوبہ پنجاب اس وقت کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس قسم کی تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خاتمےمیں ناکام رہی ہے اور اگرنیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہوا تو آپریشن ضرب عضب کے اثرات ضائع ہو جائینگے۔

 سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ حکمران پاناما کیس سے بچ  نہیں سکیں گے اور اگر بچ بھی گئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے نہیں بچ سکیں گے اس لئے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار حکمرانوں کے سروں پر لٹک رہی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز واقعات ناقابل قبول ہیں، قوم ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے،

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل 14 فروری کو داتا دربار تا اسمبلی ہال ہونیوالے محبت رسول مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ طلبہ یونین کابحال نہ ہونا افسوسناک ہے، حکومت طلبہ یونین بحال کرکے تعلیمی اداروں میں الیکشن شیڈول کا اعلان کرے تاکہ طلباء برادری اپنا جمہوری حق استعمال کرکے اپنی قیادت کا انتخاب کرے۔

 

ٹیگس