Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • نجی ٹیلیویژن چینل کی ٹیم پر حملے کی مذمت

وزیراعظم نواز شریف نے سماء کی ٹیم پر حملے اور کارکن کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں نجی ٹیلیویژن چینل سماء کی ٹیم پرکراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت اور کارکن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سماء ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے اور کارکن کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی کو فون کرکے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سماء کی ٹیم پر حملے اور کارکن کی شہادت پر اظہار مذمت کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف، پیپلز پارپٹی،مجلس وحدت مسلمین، سمیت اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر سماء کی ڈی ایس این جی وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمورہلاک ہوگیا تھا۔

 

ٹیگس