Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان صدراورپاکستانی وزیراعظم کی ٹیلی فونی گفتگو

افغان صدراشرف غنی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

افغان صدراشرف غنی نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں جب کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے عزم کمزور نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس